ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کے خلاف بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک کی پولس تھانے میں شکایت درج

فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کے خلاف بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک کی پولس تھانے میں شکایت درج

Mon, 30 Oct 2017 20:51:43    S.O. News Service

بھٹکل:30/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)فیس بک اور واٹس ایپ پر میری توہین، بےعزتی اور ہتک کرتے ہوئے ایک تحریر پوسٹ کی گئی ہے۔ جس کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے بھٹکل شہری پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔

اس سلسلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر جے ڈی نائک نے فیس بک پر پوسٹ کی گئی تحریر کے متعلق جانکاری دیتےہوئے کہاکہ ’اروند بھٹ‘ کے نام سے فیس بک پر ایک اکاؤنٹ کھولا گیا ہے۔ یہ نام اصلی یا جعلی ،پولس کی جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ اپنی سیاسی زندگی کے متعلق انہوں نے کہاکہ میں گذشتہ 25سالوں سے سیاست میں ہوں، 4مرتبہ انتخابات کا مقابلہ کر چکاہوں، 2بار رکن اسمبلی کے طورپر منتخب ہوا ہوں،فطری بات ہے اس پارٹی لیڈران کے متعلق عزت ہے اور ہر سماج میں مجھے چاہنے والے لوگ ہیں۔کانگریس سے بیزار ہوکر بی جے پی میں شامل ہواہوں، کوئی عہدہ یا خواہش کی امید لے کر بی جے پی میں شامل نہیں ہواہوں ، میں ہمیشہ عزت وآبرو کو اہمیت دیتاہوں اور عزت کے ساتھ ہی رہنا بھی پسند کرتاہوں۔

لیکن سماجی سطح پر میری عزت کو داغدار بنانے اور کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مجھ پر کسی بھی معاملے کو لے کر عدالت میں چارج شیٹ دائر نہ ہونے کے باوجود مجھے قاتل بناکر بہت مبالغہ آمیز لکھا گیا ہے۔تمپا نائک کے قتل سے میر اکوئی تعلق نہیں ہے ، اس سلسلے میں جانچ  اور تفتیش سب کچھ ہوچکی ہے۔ اگر دوبارہ جانچ کرنا چاہیں تو میں اسکے لئے بھی تیارہوں۔ابھی میں اتنا ذلیل نہیں ہوا ہوں کہ قتل جیسی ذلیل حرکت کروں۔ عوامی سطح پر ایسا رویہ اختیار کرنا میری شخصیت سے میل بھی نہیں کھاتا، میں دوبارہ کانگریس لوٹ رہاہوں جیسی جھوٹی افواہیں فیس بک پر پھیلائی گئی ہیں۔ میں کسی حال میں بھی کانگریس میں  نہیں لوٹونگا۔ بی جے پی ہی میرا آخری سیاسی ٹھکانہ ہے۔ فیس بک کی تحریر کے مطابق میں نے تنظیم لیڈران سے بات چیت نہیں کی ہے۔سال 2013 کے انتخابات کے دوران میں نے تنظیم کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے مجھے نہیں بلایا اور آئندہ میں ان سےانتخابات کے سلسلے میں کبھی بات چیت نہیں کرونگا۔ فیس بک پر جس نے بھی میری بےعزتی کی ہے مجھے اس کانام جاننا ہےاسی لئے پولس کو شکایت دی ہے۔ میں ایک وکیل ہوں، انہوں نے قانونی طورپر آئندہ کارروائی کرنے کی بھی جانکاری دی ۔ سبرائے نائک، وجئے کمار نائک، ناگیش دیواڑیگا، سچن نائک، کمار نائک، رمیش نائک، نارائن نائک، وینکٹیش دیواڑیگا، بھاسکر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: